نگران حکومت پی ٹی آئی کے آخری کارکن کو بھی حکومتی عہدے سے ہٹانے میں کامیاب

پی ٹی آئی

نیوز ٹوڈے: پاکستان کی نگران حکومت پی ٹی آئی کےآخری رہنما کو بھی حکومتی عہدے سے گرانے میں کامیاب ہو گئی پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید کو جعلی ڈگری کی تصدیق پر نا اہل قرار دیتے ہوۓ عہدے سے بر طرف کر دیا گیا خالد رشید کیس کی سماعت چیف کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بنچ نے کی ان کے خلاف مقدمہ جی بی اسمبلی کے رکن غلام شہزاد آغا نے دائر کیا تھا نا اہلی کے بعد سابق وزیر اعلٰی خالد خورشید نے اپنے پارٹی کارکنان سے خطاب میں کہا کہ آج کا فیصلہ آیا تو میں نے اللٰہ کا شکر ادا کیا کہ ڈھائی سال قوم کی خدمت کا موقع ملا ۔

ا نہوں نے کہا کہ ہمارے لیے کرسی کی کوئی اہمیت نہیں میری اتنی حیثیت یا اوقات نہیں تھی اللٰہ نے مجھے جو ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا ہے تو اس پر اللٰہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں انسان کی جیت کسی عہدے کے ساتھ نہیں بلکہ کردار کے ساتھ ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ تھے انہی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہی رہیں گے گلگت بلتستان کے نۓ وزیر اعلٰی بھی پی ٹی آئی کے ہی کارکن ہوں گے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+