آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پانے کے بعد ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی آ گئی

آئی ایم ایف

نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی تکمیل کے بعد پاکستان کی معاشی حالت سنبھلنے لگی ہے کیونکہ ڈالر بھی اب قابو میں آنے لگا ہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے 55 پیسے کی کمی ہو گئی اور اب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 275 روپے 44 پیسے ہو گئی ہے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دس روپے سستا ہو کر دو سو اسی روپے کا ہو گیا ہے اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کا کہنا ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق کم ہونے لگا ہے جس سے قانونی ذرائع سے ترسیلات بڑھیں گی ۔

ڈالر کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے یورو کی قیمت میں 8 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 13 روپے کمی ہوئی ہے درہم کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے اور ریال کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے 2200 روپے کمی کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار فی تولہ ہو گئی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+