کراچی کے مختلف علاقوں میں آلودہ پانی کے استعمال سے وبائی امراض کا حملہ

وبائی امراض

نیوز ٹوڈے: کراچی کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی قلت کے باعث لوگ آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں آلودہ پانی کے استعمال سے پاکستان کے کئی علاقوں میں ڈائریا ، یرقان اور ہیضے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی ہے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں آلودہ پانی کے استعمال سے متاثرہ 350 افراد کی حالت تشویشناک ہے ہزاروں مریض ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں شاہ فیصل ، جوہر کالونی ، گلشن اقبال ، پی آئی اے کالونی اور پہلوان روڈ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ضلع شرقی اور ضلع ملیر میں ہیضے سے متاثرہ 5 افراد جاں بحق ہو گۓ ۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلیے سندھ حکومت نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے قانون میں ترمیم کرتے ہوۓ واٹر بورڈ کا چیئرمین میئر کراچی کو مقرر کر دیا ہے اس قانون کی منظوری سے میئر کراچی کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے ا سے پہلے واٹر بورڈ کے چیئرمین وزیر بلدیات سندھ تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+