شہباز شریف نے کیا خبردار بھارتی وزیر اعظم کو ایس ای او کے سالانہ اجلاس میں
- 05, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: ایس سی او یعنی شنگھائی تعاون تنظیم جس کی بنیاد 15 جون 2001 کو شنگھائی کے مقام پر رکھی گئی اس تنطیم میں چین ، روس ، بھارت ، قازقستان ، پاکستان ، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں اس تنظیم کا سالانہ اجلاس تنظیم کے رکن ممالک میں سے کسی ایک ملک میں منعقد کروایا جاتا ہے اس تنظیم کا مقصد مشترکہ سرمایہ کاری کا فروغ اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت میں ایس سی او کے 23 ویں سالانہ اجلاس کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کے دوران بھارت کے وزیر اعظم کو خبردار کیا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے انہوں نے کہا کہ سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے دہشتگردی کو ہتھیار بنانے کا سلسلہ روکنا ہوگا ۔
ایس سی او کے ورچوئل اجلاس میں چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا کہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے اور چین عالمی امن کے قیام کیلیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہے اس موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ عالمی معاشی بحران کے باعث دنیا بھر میں تنازعات کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں روس پابندیوں اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف کھڑا ہے ۔
تبصرے