امریکی ڈالر پھر مہنگا،277 روپے تک جا پہنچا

امریکی ڈالر پھر مہنگا

نیوزٹودے: امریکی ڈالر مسلسل دو دن تک سستا ہونے کے بعد آج پھر مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بدھ کے روز 1 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ کچھ روز قبل ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت 275 تک ریکارڈ کی گئ تھی۔، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت اثرات دیکھے جا رہے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں سو انڈیکس پوائنٹ اضافے کے بعد 43 ہزار تک آ پہنچا اور اس سے پہلے روز سو انڈیکس پوائنٹ 43 ہزار 557 پر بند کیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف کے معائدے کے بعد کرنسیوں میں کافی بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سونے کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+