شدید بارشوں کے باعث 5سے 8 جولائی تک سیاحتی مقامات پر پابندی عائد
- 05, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پی ڈی ایم بلوچستان نے شدید بارشوں کی باعث پانچ سے آٹھ جولائی تک تمام سیاحتی مقامات میں جانے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ ان مقامات میں بارکھان ، سبی ، نصیر ، ژوب ، لس بیلہ اور ان کے ارد گرد علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے ، دیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث ، بجلی کے کھمبے، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہے۔ حکومت نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری باہر جانے سے اجتناب کریں۔ لاہور، اسلام آباد ، پشاور ، سیالکوٹ ، مری، کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ، یہ بارشیں آٹھ جولائی تک ہونے کا امکان ہے۔
عائشہ ظفر
تبصرے