صوبہ پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کے خطرات بڑھنے لگے
- 06, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 8 سے 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کے خطرات بڑھنے لگے ہیں ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاۓ جہلم ،راوی اور ستلج میں پانی چھوڑا جا سکتا ہے اسلیے سیلاب کے خدشات بڑھ سکتے ہی پی ڈی ایم اے نے ان خدشات کے پیش نظر پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور صوبائی محکموں کو فوری انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں صوبہ پنجاب کے علاوہ صوبہ سندھ ، خیبر پختونخواہ ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے متعدد علاقوں میں آج آندھی اور بارش کا امکان بھی ہے-
اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی ہے ایک روز قبل خیبر پختونخواہ میں آندھی اور بارش کی وجہ سے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 8 افراد زخمی بھی ہوۓ کراچی میں بھی آج سے لے کر 11 جولائی تک بارش کا امکان ہے لاہور میں مون سون بارشوں نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے پچھلے 10 گھنٹے میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے لاہور میں ان بارشوں کی وجہ سے 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گۓ-
تبصرے