میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کے تین جوان جام شہادت نوش کر گۓ

دہشتگرد کی سیکیورٹی فورسز

نیوزٹوڈے: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ایک کار سوار خود کش حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا لیکن اس وقت ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کاروائی کر کے حملہ آور کے منصوبے کو ناکام بنا دیا آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور کی اس کوشش کے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگۓ اور تین شہری شدید زخمی ہو گۓ جن کی حالت تشویشناک ہے شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں ایک صوبیدار جس کا نام صاحب خان ہے ، اور ایک محمد ابراہیم اورسپاہی جہانگیر شامل ہیں-

وزیر اعظم شہباز شریف نے ان جوانوں کی بہادری اور شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پر عزم ہے اور ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مظبوط کرتی ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+