نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیما آصف بھٹی کو ریسکیو کر لیا گیا ہے

نانگا پربت

نیوزٹوڈے: پاکستان کے کوہ پیما آصف بھٹی جن کا تعلق لاھور سے ہے تین روز قبل اسنو بلائینڈ نس کی وجہ سے نانگا پربت کیمپ فور میں پھنس گۓ تھے ریسکیو کیلیے محمد یونس اور فضل علی کو روانہ کیا گیا تھا اور اس وقت یہ تینوں کوہ پیما آذر بائیجان کے کوہ پیما کی مدد سے آہستہ آہستہ نیچے کی طرف آ رہے ہیں اگر موسمی صرتحال بہتر ہوئی تو آصف بھٹی کو ہیلی کاپٹر کے زریعے نیچے لایا جاۓ گا-

لیکن اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو کلائمبرز اور ریسکیو حکام انہیں بیس کیمپ پہنچا دیں گے آصف بھٹی 24 ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گۓ تھے پروفیسر ڈاکٹر آصف بھٹی کا تعلق لاہور سے ہے ان کی عمر تقریبًا 43 سال ہے وہ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کی مہم جوئی پر روانہ ہوۓ تھے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+