جرمنی ، فرانس اور برطانیہ نے کی منصوبہ بندی ایران کو کمزور کرنے کی
- 06, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : جرمنی ، فرانس اور برطانیہ یورپ کے تین ملک ایران پر پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ان یورپی ملکوں نے ایران پر یہ الزام لگایا ہے کہ ایران روس کو ہتھیار دے رہا ہے اور انہی ہتھیاروں کی وجہ سے روس یورپ کے ہتھیاروں کو یوکرین میں تباہ کر رہا ہےامریکہ اور یورپی ملک اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایران پر روس کو ہتھیار دینے کا الزام لگا چکے ہیں اور اس کو انجام بھگتنے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں لیکن ایران یا روس پر ان دھمکیوں کا رتی برابر بھی اثر نہیں ہوتا اب بھی ایران پر یورپی ملکوں کی دھمکی کا الٹا اثر ہی ہوا ہے
ایران کا قد پہلے سے بھی کچھ اونچا ہو گیا ہے اور اس کا رعب اور دبدبہ بھی مزید بڑھ گیا ہے عرب ملکوں کے ساتھ بھی ایران کے تعلقات بہتر ہوتے جا رہے ہیں آذر بائیجان اور ایران جو کہ ایک دوسرے کا نام بھی سننا پسند نہیں کرتے تھے لیکن اب ایران کے وزیر خارجہ آذر بائیجان کے دورے کیلیے روانہ ہو گۓ جہاں وہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو سلجھائیں گے اور ایران کی طرف سے دوسری خوشی کی خبر یہ بھی ہے کہ ایران کو ایس سی او کا رکن بننے کی منظوری مل چکی ہے جس پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے خوشی کا اظہار کیا ہے
تبصرے