روس اپنے آپ اور دوست ملک کو کیسے خطرے میں ڈال سکتا ہےماہرین کا دعوٰی

نیوکلیئر دھماکے

نیوز ٹوڈے : یوکرین کے زیپوریزیا پاور پلانٹ جو کہ یورپ کا سب سے بڑا پاور پلانٹ ہے اس پر اس وقت روس کا قبضہ ہے اس پاور پلانٹ کے حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ آج رات کسی بھی وقت اس پاور پلانٹ میں بہت بڑا دھماکہ ہو سکتا ہے اگر اس پاور پلانٹ میں دھماکہ ہوا تو دنیا ایک مرتبہ پھر 37 سال پہلے والے چرنوبل پاور پلانٹ جیسے دھماکے کا شکار ہو جاۓ گی جب 1986 میں نیو کلیئر دھماکے سے پورا شہر ایک پل میں قبرستان میں تبدیل ہو گیا تھا یہ دعوٰی زیلینسکی نے کیا ہے کہ روس نے زیپوریزیا پاور پلانٹ کی دو یونٹ کی چھتوں میں دھماکے دار مواد نصب کیا ہے اور روس بہت جلد اس پاور پلانٹ پر دھماکہ کر کے دنیا کو خطرے میں ڈال سکتا ہے ۔

لیکن ماہرین نے زیلینسکی کے اس دعوے کی تردید کرتے ہوۓ بیان دیا ہے کہ چونکہ اس پاور پلانٹ پر روس کا قبضہ ہے اور یہاں روس نے اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے وہ خود ہی اپنے مقبوضہ علاقے میں دھماکہ کرکے اپنے لوگوں کو موت کے گھاٹ کیوں اتارے گا اور ماہرین کے مطابق اگر اس وقت ہوا کا رخ دیکھا جاۓ تو زیپوریزیا سے ہوا کا رخ پولینڈ ،روس اور بیلا روس کی طرف ہے اگر روس نے اس پلانٹ پر دھماکہ کیا تو یہاں سے تابکاری لہریں نہ صرف نیٹو بلکہ پولینڈ میں بھی تباہی مچائیں گی بلکہ اس سے روس اور بیلا روس میں بھی بھیانک تباہی ہو گی اور روس خود کو اور اپنے دوست ملک کو کیوں خطرے میں ڈالے گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+