جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خود کشی کر لی

عالمگیر ترین

نیوز ٹوڈے۔ استحکام پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے لاہور میں جمعرات کے روز خود کشی کر لی انہوں نے صبح 6 سے 7 بجے کے درمیان اپنے سر میں گولی مار کر اپنی جان لے لی ذرائع کے مطابق صبح جب نوکر نے آ کر ان کے گھر کا دروازہ کھولا تو سامنے عالمگیر کی لاش پڑی ہوئی تھی اور لاش کے ساتھ ہی پستول بھی پڑی ہوئی تھی نوکر نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے پستول کو تحقیق کیلیے تحویل میں لے لیا ہے لاش کے ساتھ عالمگیر ترین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ایک پرچہ بھی پڑا ہوا ملا

جس پر تحریر تھا کہ وہ اپنی بیماری سے تنگ آ چکے ہیں انہیں مسلسل اسٹیرائیڈ لینا پڑ رہے ہیں جن سے انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا الٹا چہرے اور آنکھوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اس لیے وہ زندگی سے اکتا چکے ہیں اور اپنی جان لے رہے ہیں خط میں انہوں نے اپنے بھائی جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوۓ لکھا کہ نوکر عالم کا خیال رکھنا پولیس اسے تنگ نہ کرے اس مبینہ تحریر کو بھی تحقیق کیلیے بھیج دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+