شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے قیامت برپا ہو گئی

شانگلہ پہاڑی تودہ

نیوز ٹوڈے۔ خیبر پختون خواہ میں ضلع مالاگنڈ کے علاقے شانگلہ میں پہاڑی تودہ گرنے کا خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں سڑک کنارے کھیلتے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی کرکٹ کھیلتے بچوں پر پہاڑی تودہ گر گیا بچے ملبے تلے دب گۓ شانگلہ میں مارتونگ کے علاقے میں شام کے وقت وہاں کے مقامی بچےکھیلنے کیلیےاکٹھے ہوۓ بچوں کی عمریں سات سے چودہ سال تک تھیں-

کھیل کے دوران اچنک ان کے اوپر پہاڑی تودہ آگرا ریسکیو کے سخت آپریشن کے بعد آٹھ بچوں کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے لیکن تاحال کئی بچے ملبے تلے دبے ہوۓ ہیں ریسکیو آپریشن میں تین ایمبولیسز اور 28 افراد حصہ لے رہے ہیں مقامی لوگوں کے مطابق اس پہاڑی تودے کے ملبے میں ابھی بھی کئی بچے پھنسے ہوۓ ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کیا جارہی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+