پولیس کمانڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے تل ابیب شہر سڑکوں پر نکل آیا
- 07, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے۔ تل ابیب شہر کےایک کمانڈر کے استعفے کے بعد تل ابیب کا پورا شہر سڑکوں پر نکل آیا اور پولیس افسر کو انصاف دلانے کیلیے اسرائیلی حکومت کے خلاف بغاوت کی آواز کو بلند کر دیا کیونکہ اس پولیس افسر نے استعفے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ انہیں تل ابیب میں ہونرہے حکومت کے خلاف احتجاج کو کچلنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن انہوں نے حکومت کی بات ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے حکومت نے ان پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیا تھا تنگ آکر انہیں استعفٰی دینا پڑا جس پر تل ابیب کے لوگ بھڑک اٹھے اور صرف ایک تل ابیب شہر میں تقریبًا 20 ہزار لوگ حکومت کے خلاف کھڑے ہو گۓ اور پولیس افسر کے استعفٰی دیتے ہی تل ابیب ہائی وے پر پہنچ گۓ
انہوں نے ہائی وے پر آتش بازی بھی کی اور آگ جلا کر اس کے ارد گرد اسرائیل کے جھنڈے پکڑ ے سخت احتجاج کرتے رہے پولیس افسر کو انصاف دلانے کیلیے یہ مظاہرین پولیس کے ساتھ ٹکرانے کو بھی تیار ہو گۓ اور پولیس اہلکاروں کے سامنے ڈٹ کر بیٹھ گۓ پولیس والے پہلے باغیوں پر واٹر کینن سے پانی پھینکتے رہے جس کا لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا پھر پولیس گھوڑوں پر سوار ہو کر آئی اور باغیوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا اسرائیلی عوام کے مشتعل ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت ججوں کو اپنی مٹھی میں لینا چاہتی ہے اسلیے پچھلے سات ماہ سے نیتن یاہوحکومت کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں
تبصرے