چین کے جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں قیامت کا منظر پیش کرنے لگیں
- 07, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے۔ چین میں آۓ اونچے درجے کے سیلاب نے خوب تباہی مچائی ہے چین کے کئی علاقوں میں بڑی عمارتیں اور گاڑیاں سیلاب کے پانی میں تنکوں کی طرح بہنے لگیں سب سے زیادہ تباہی چین کے جنوب مغربی علاقوں میں ہوئی جہاں پانی کے آگے بڑی بڑی عمارتیں مٹی کے ملبے کا ڈھیر بن گئیں چین میں آۓ اس سیلاب سے شہر کے شہر ڈوب گۓ سیلاب کے پانی میں ہزاروں افراد پھنس گۓ چینی فوج کو بھی سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی جان بچانے کیلیے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ کام پر لگا دیا گیا ہے
چین کے سچوان علاقے میں بھاری بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے بھاری بھرکم چٹانیں ٹوٹنے لگیں جس سے سچوان کا ہائی وے بلاک ہو گیا اور ندیوں کا پانی گھروں اور بازاروں میں بھی گھس گیا سیلاب کے قہر کے سامنے لوگوں کی کوئی کوشش کارگر ثابت نہ ہو پائی بڑے بڑے پہاڑی تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں اور راستے بند ہو گۓ لوگ سڑکوں کے دونوں طرف پھنس کر رہ گۓ
تبصرے