فن لینڈ کا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز آئی کون آف دی سیز سمندر میں اتار دیا گیا
- 07, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: آئی کون آف دی سیز اس وقت دنیا کا سب سے بڑا سمندری جہاز ہے فن لینڈ کے شپ یارڈ میں تیار کیا گیا یہ دنیا کا سب سے بڑا سمندری جہا ز ہے جس میں 1000 لوگ ایک وقت میں سفر کر سکتے ہیں اس جہاز کا حجم اور اونچائی تیس منزلہ عمارت کے برابر ہے اس جہازمیں ایک وقت میں 7600 مسافر اور 2350 خدمت گار سفر کر سکتے ہیں ان خدمت گاروں میں دنیا کے مشہور ترین داکٹرز ،باورچی، ٹرینرز موسیقار اور ڈانسرز شامل ہیں اس کےسمندر کے تمام تکنیکی اور فنی کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جنوری میں یہ جہاز پہلی دفعہ مسافروں کو لے کر اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور جب یہ جہاز سفر پر نکلے گا تو گویا سمندر کے اوپر ایک چلتا پھرتا مین میڈ آئی لینڈ ہو گا جس میں مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات میسر ہوں گی جس میں مختلف ریسٹورینٹ ،واٹر سلائیڈرز ،سوئمنگ پول ، بچوں کیلیے پارکس اور کھیلوں کے میدان بھی ہوں گے
اس میں موجود باغوں میں پودے بھی لگاۓ گۓ ہیں یہ جہاز اپنے مسافروں کو ایک ہفتہ تک سمندر کی سیر کراۓ گا جس کیلیے ایک شخص کو1000 امریکی ڈالر سے لے کر 1500 امریکی ڈالر تک ادا کرنے ہوں گے یہ خرچہ 2000 سے 3000 امریکی ڈالر تک بھی پہنچ سکتا ہے جنوری 2024 سے لاؤنج ہونے والے اس جہاز کی ستمبر 2024 تک ایڈوانس بکنگ بھی ہو چکی ہے 2022 میں بناۓ گۓ دنیا کے سب سے بڑے سمندری جہاز ونڈر آف دی سیز کا ریکارڈ جنوری 2024 میں آئی کون آف دی سیز توڑ دے گا
تبصرے