ملک بھر میں سویڈن کیخلاف یوم تقدس قرآن پاک آج منایا جائے گا

یوم تقدس

نیوزٹوڈے: سویڈن میں پیش آنے والے واقعے کی پاکستان میں شدید مذمت کی گئی ہے جس کے بعد حکومت نے بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم نے یوم القدس منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں این جی اوز اور مختلف سیاسی جماعتیں مل کر پرامن احتجاجی ریلیاں نکالیں گی۔ احتجاجی ریلیوں کے موقع پر اس واقعہ کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔

نماز جمعہ کے خطبہ میں اس واقعہ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ چند روز قبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں نفرت انگیز کارروائیوں کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے۔ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ اور کچھ ممالک نے سویڈن سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+