الجزیرہ کے رپورٹر کا روبوٹ سے لائیو انٹرویو، سوشل میڈیا میں ویڈیو وائرل

روبوٹ سے لائیو انٹرویو

نیوزٹوڈے: اے آئی روبوٹ کے لائیو انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ گریس نامی اے آئی روبوٹ کا انٹرویو میڈیا میں شیئر کیا گیا ہے جسے لوگوں نے خوب پسند کیا ہے۔ ان کا پہلا انٹرویو الجزیرہ کے رپورٹر روی چیلینڈ نے کیا اور یہ انٹرویو براہ راست نشریات کا حصہ تھا۔ انٹرویو کے آغاز میں روبوٹ سے اس بارے میں سوال کیا گیا جس کا روبوٹ نے تفصیلی جواب دیا۔

اور انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہانگ کانگ میں بنایا گیا تھا اور میرا تعلق پوری دنیا سے ہے۔ میرا مقصد لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ ایک اور اہم سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ مستقبل میں انسانوں کی جگہ لیں گے؟ تو روبوٹ نے کہا کہ میرا مقصد انسانوں کی جگہ لینا نہیں صرف ان کی مدد کرنا ہے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+