وزیر اعظم شہباز شریف نے لمز سسٹم کا افتتاح کر دیا
- 08, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے۔ وزیر اعظم شہباز ریف نے زمین کی معلومات اور انتظامی معلومات کیلیے لمز یعنی لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا ملک میں زرعی انقلاب کیلیے یہ پاکستانی فوج اور حکومت پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی اس منصوبے کے تحت زمین پر صحت مند اور زیادہ فصلیں اگانے کیلیے یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے زرعی طریقوں میں جدت پیدا کی جاۓ گی تاکہ ملک کی زرعی ضروریات کو پورا کیا جا سکے تاکہ درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو سکے یہ ادارہ کسانوں کو موسمی تبدیلیوں کی معلومات ،پانی ، کھاد اور سپرے سے متعلق معلومات فراہم کرے گا
بنجر اور کم پیداوار والی زرعی زمینوں پر بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاشت کے قابل بنایا جاۓ گا اور زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جاۓ گا زرعی پیداوار بڑھانے کیلیے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،قطر اور بحرین کے ساتھ شراکت داری بھی کی جا رہی ہے
تبصرے