روس نے جرمنی کی سب سے خطرناک میزائل کو بھی قابو میں کر لیا
- 08, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے۔ ڈیفینس ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کیلیے برطانیہ کی سٹورم ژیڈو میزائل ایک وار ٹرافی ہے جنگ میں برطانیہ کے سٹورم شیڈو میزائل زیلینسکی کی فوج کے ہاتھ لگتے ہی یوکرینی فوج نے روس کے شہروں پر حملے شروع کر دیے تھے لیکن روس نے ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے برطانیہ کی یہ سٹورم شیڈو میزائل ایکٹو حالت میں حاصل کر لی ہے اس خبر نے یوکرین اور برطانیہ کو پریشان کر دیا ہے کیونکہ اب روس کے فوجی ماہرین اس لمبی دوری تک مار کرنے والی میزائل کی خاصیتوں کو بھی جان لیں گے اور بہت جلد اس میزائل کا توڑ بھی نکال لیں گے
یہ میزائل دشمن کے کسی راڈار کی پکڑ میں نہیں آ سکتا لیکن روس نے اس کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے اب یہ جنگ ایک مرتبہ پھر 180 ڈگری تک گھوم جاۓ گی اس خبر کا جنگ پر اثر پڑنے لگا ہے اس کی شروعات جرمنی نے کر دی ہیں جرمنی نے میزائل کی نئی کھیپ دینے سے منع کر دیا ہے اس طرح اب کئی اور نیٹو ملک یوکرین کی مدد سے ہاتھ کھینچ سکتے ہیں
تبصرے