جہلم میں جی ٹی روڈ پر ہوٹل کی تین منزلہ عمارت دھماکے سے زمین بوس ہو گئی

تین منزلہ ہوٹل

نیوز ٹوڈے: ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے تہہ خانے میں سلنڈر کے دھماکے سے ہوٹل کی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی ہوٹل کے تہہ خانے میں ایل پی جی کی دکان میں دھماکہ ہوا تھا واقعہ کے عینی شاہد نے دعوٰی کیا ہے کہ دھماکہ گیس لیکج اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے پیش آیا تھا دکان مالک سلنڈر بھرنے پر لگا کر خود ساتھ کھڑا سگریٹ پی رہا تھا جس سے سلنڈر پھٹ گیا یہ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دکان کا مالک بھی دھماکے میں جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو حکام کے رات گۓ آپریشن کے بعد اب عمارت کے ملبے تلے دبی آخری لاش بھی نکال لی گئی ہے اس دھماکے میں مرنے والے افراد کی تعداد 7 ہو چکی ہے اور 12 افراد زخمی ہوۓ ہیں ریسکیو حکام کے مطابق تہہ خانے کے ملبے تلے مزید دو افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ہوٹل کے باورچی نے بیان دیا ہے کہ دھماکے کے وقت وہ روٹیاں بنا رہا تھا اور دھماکے میں بال بال بچا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+