مولانا فضل الرحمٰن کا مسلم لیگ ن سے ناراضگی کا اظہار
- 10, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دبئی میں ن لیگ اور پی پی کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک رابطوں سے مولانا فضل الرحمٰن ناراض ہو گۓ انہوں نے نواز شریف سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہے اتنے بڑے قدم اٹھاۓ گۓ اور ہم سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ہمیں امید ہے کہ قوم کو دوبارہ کسی مشکل میں نہیں ڈالا جاۓ گا ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے دو چار کرنے والوں سے چھٹکارہ پانے کیلیے بر وقت سخت فیصلے کرنے ہوں گے بغاوت پر اکسانے والے ہر ہتھکنڈے کو روکا جاۓ گا انہوں نے کہا جے یو آئی عدم اعتماد نہیں لانا چاہتی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی لیکن اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی لہذٰا الیکشن وقت پر ہی ہوں گے ۔
وسیم حسن
تبصرے