بھارت نے دریاۓ راوی میں دو لاکھ کیوسک پانی کا ریلا چھوڑ دیا

خدشات کی نشاندہی

نیوز ٹوڈے: آج سے تین روز قبل پنجاب کے کئی علاقوں میں انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا تھا کہ بھارت دریاۓ راوی ، جہلم اور چناب میں پانی کھول سکتا ہے جس سے پنجاب کے کئی علاقے سیلاب کے زیر اثر آ سکتے ہیں آج ایسا ہی ہوا بھارت نے تقریبًا دو لاکھ کیوسک پانی دریاۓ راوی میں چھوڑ دیا ہے پانی کے اس ریلے کے باعث دریاۓ راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے سیلاب کا خدشہ بڑھ رہا ہے ان علاقوں کی ضلعی انتظامیہ نے حافظ آباد ، نارووال ، لیہ ،کمالیہ اور گجرات کے دریا کے قریب واقع اضلاع میں حفاظتی کیمپ قائم کر دیے ہیں ۔

گجرات ڈی سی کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار کیوسک ہو چکی ہے جبکہ یہاں پانی کا اخراج ایک لاکھ 18 ہزار کیوسک ہے نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے دریاۓ راوی کا دورہ کیا اور تسلی دی کہ صوبائی اور مقامی انتظامیہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر نظر رکھے ہوۓ ہے انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں بھارت نے پچھلے سال بھی اتنا ہی پانی چھوڑا تھا محسن نقوی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ دریاۓ راوی کے کنار; بہت جلد 4 بس اسٹاپ بھی بنائے جائیں گے جس سے یہ علاقہ سیاحتی علاقہ بن جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+