یوکرین کو گھٹیا ہتھیار دیے جا رہے ہیں یوکرینی رہنما ؤں اور افسران کا یورپی ملکوں پر الزام

خستہ حال ہتھیار

نیوز ٹوڈے۔ ایک امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی ملک یوکرین کو گھٹیا اور خستہ ہتھیار بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے یوکرینی فوج اپنے ٪30 ہتھیاروں کی مرمت میں لگی رہتی ہے اس لیے جنگ میں یوکرین کو اتنی مدد ملنے کے باوجود فوج اور ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے یورپی ملکوں کی اس بددیانتی پر اب یوکرین کے کئی فوجی افسروں نے یورپ کے کئی ملکوں پر وعدہ خلافی اور بد دیانتی کے الزام بھی لگاۓ ہیں یوکرین کے کئی رہنماؤں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ کئی یورپی ملکوں نے سمجھورہ طے پانے کے باوجود یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی نہیں کی

جس کی وجہ سے روسی فوج متعدد مورچوں پریوکرینی فوج کو پچھاڑ رہی ہے اور کئی اہم مورچوں پر روسی فوج یوکرین کے ہتھیاروں کو تباہ کر رہی ہے یوکرینی افسروں کا یہ غصہ اس وقت پھوٹا ہے جب روسی فوج نے کریمیا پر یوکرین کے تمام ڈرون حملے ناکام بنا دیے ہیں رات کے اندھیرے میں یوکرینی فوج نے مشرقی کریمیا پر ڈرون حملے کیے لیکن روس کے ائر ڈٖیفینس سسٹم نے ان 6 ڈرونز کو ہی تباہ کر دیا جن سے کریمیا پر حملہ کیا گیا تھا

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+