چینی فوج کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کر سکتی ہی امریکی نیوی افسر کال تھامس

چین کی فوج

نیوز ٹوڈے: چین اب تائیوان کو اپنے ساتھ ملانے کیلیے اور اس پر قبضہ کرنے کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر چکا ہے چین تائیوان پر اپنا حق جتاتا ہے اور اپنا حق حاصل کرنے کیلیے اب وہ کسی بھی حد تک جانے کیلیے تیار ہے چین کے جنگی طیارے تائیوان کو خوفزدہ کرنے کیلیے اور اسے اپنی طاقت دکھانے کیلیے تائیوان کی سرحد عبور کرتے رہتے ہیں اب چین کے تائیوان پر حملے کا دعوٰی امریکہ نے بھی کیا ہے کہ ڈریگن کی فوج تائیوان کو تباہ کرنے کیلیے کسی بھی وقت ملٹری آپریشن شروع کر سکتی ہے یوکرین کی طرح دنیا کے ایک اور چھوٹے سے ملک پر جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور امریکہ جس نے تائیوان کو چین سے بچانے کا ذمہ لے رکھا ہے-/p>

اس کے نیوی کے ایک افسر کال تھامس نے دی وال سٹریٹ جنرل کے ساتھ ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ چین کی فوج بے حد طاقتور ہو چکی ہے اور وہ کسی بھی وقت اپنی فوج کے ذریعے تائیوان کے خلاف آپریشن شروع کر سکتی ہے کال تھامس کے کسی بھی دعوے کو جھٹلا یا نہیں جا سکتا کیونکہ کال تھامس جنوبی چینی سمندر میں تعینات امریکی فوج کی رہنمائی کر رہے ہیں حالانکہ امریکہ نے فلپائن ، جاپان ، اور تائیوان کی حفاظت کیلیے اپنے سب سے طاقتور اور خطرناک بحری بیڑے جنوبی چینی سمندر میں تعینات کر رکھے ہیں اس کے باوجود کال تھامس چین سے خطرہ محسوس کر رہا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+