زیلینسکی کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ایک خواب نظر آنے لگی
- 10, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: یوکرین کی تباہی کے ذمہ دار خود زیلینسکی ہیں جنہوں نے نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کیلیے امریکہ کے کہنے پر یوکرین کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا ہے یہ جانے بغیر کہ کیا نیٹو یوکرین کو خود میں شامل کرنے کا خواہاں ہے یا نہیں اب نیٹو کی ستم ظریفی یہ ہے کہ نیٹو کا سب سے اہم رکن امریکہ ہی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے پر سوچنے لگا ہے دعوٰی تو یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ 11 اور 12 جولائی کو لتھوانیا میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا کیونکہ وہ جنگ میں کمزوری اور ناکامی کا ذمہ دار زیلینسکی کو ہی ٹھرانے لگے ہیں-
لیکن نیٹو کی ان تمام الزام تراشیوں اور لاپرواہیوں کے باوجود زیلینسکی نیٹو میں شمولیت پر بضد ہیں کیونکہ زیلینسکی اب نیٹو ملکوں کو بھی براہ راست روس کے ساتھ جنگ کے میدان میں اتارنا چاہتے ہیں تا کہ جنگ کا دائرہ وسیع ہو جاۓ اور یوکرین کو کچھ راحت مل جاۓ جنگ کا رخ نیٹو کے دوسرے ملکوں کی طرف مڑ جاۓ لیکن نیٹو کے کئی ملک زیلینسکی کے اس منصوبے کو سمجھ چکے ہیں اس لیے وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے خلاف ہیں
تبصرے