بلے باز احسان عادل اور حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 10, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاندار کھلاڑی حماد اعظم اور فاسٹ بولر احسان عادل نے حال ہی میں کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ مستقبل میں پی سی بی نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ یہ دونوں کھلاڑی، کافی انٹرنیشنل اور نیشنل میچز جیت چکے ہیں ۔ حماد اعظم 2011 سے لے کر 2015 تک تقریبا گیارہ ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔
انہوں نے ۲۰۱۰ میں نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اپنے ڈومیسٹک کیرئیر میں انہوں نے ۱۰۷ میچز اور ۴۹۵۳ رنز بنائے ہے۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ احسان عادل نے ۲۰۱۳ میں اپنے پہلے میچ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کھیلا کا آغاز کیا تھا۔ انہوں نے مارچ ۲۰۱۲ سے اکتوبر ۲۰۲۱ تک اپنے کیرئیر میں تقریبا 245 وکٹیں حاصل کیں۔
عائشہ ظفر
تبصرے