ناراض پی ڈی ایم رہنما کو منانے کیلیے وزیر اعظم خود پہنچ گۓ

مولانا فضل الرحمٰن

نیوز ٹوڈے: مولانا فضل الرحمٰن جو کہ پی ڈی ایم کے رہنما ہیں نے مسلم لیگ ن سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوۓ بیان دیا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیے بغیر ملاقاتیں اور مزاکرات کیے جے یو آئی اسمبلیوں کی مدت میں اضافے اور الیکشن کی مدت بڑھانے کی حمایت نہیں کرتی انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ جو بھی فیصلے کیے جائیں وہ پی ڈی ایم کی متفقہ راۓ سے کیے جائیں مولانا فضل الرحمٰن کے ان بیانات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں منانے کی کوشش میں ان سے ملاقات کی-

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے دوبئی مزکرات پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا نواز شریف نے بھی پی ڈی ایم کے رہنما سے ملاقات کا فیصلہ کر لیاہے دونوں رہنما بہت جلد ایک دوسرے سے دوبئی یا جدہ میں ملاقات کریں گے نگران حکومت ایسے وقت میں اتحادیوں کا اعتماد کھونا نہیں چاہتی کیونکہ اب سینیٹر لیگی رہنما سے مشاورت کے بعد یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ 14 اگست یا ستمبر میں نواز شریف کی وطن واپسی متوقع ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+