گرین پاکستان سیمینار میں شہباز شریف اور آرمی چیف کی شرکت

گرین پاکستان سیمینار

نیوز ٹوڈے : پاکستان میں زرعی انقلاب اور ترقی کیلیے گرین پاکستان سیمینار میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے ترقی کیلیے کسی لائحہ عمل کا ہونا ضروری ہے جو کہ اب ہم نے سامنے رکھ دیا ہے اب پاکستان میں 1960 کے بعد ایک اور انقلاب لایا جا رہا ہے جو کہ گرین پاکستان ہے زراعت کی ترقی کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے-

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ پاک فوج معاشی ترقی کیلیے مکمل تعاون کرے گی ہم ایک با صلاحیت قوم ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہم سب مل کر چلیں ہمیں مل کر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں مسلمان کیلیے صرف دو ہی صورتیں ہیں کہ جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور جب سے خوشی ملتی ہےتو وہ شکر ادا کرتا ہے مایوسی گناہ اور کفر ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد فچ ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر سے ٹرپل کر دی ہے جو کہ ملک کی ترقی کیلیے ایک اہم خبر ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+