لتھوانیا میں ہونے والے نیٹو کے سالانہ اجلاس سے پہلے ہی امریکہ اور نیٹو میں دراڑ
- 11, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: یوکرین جنگ میں امریکہ کے یوکرین کو کلسٹر بم دینے کے فیصلے کے بعد برطانیہ اور کینیڈا نے امریکہ سے ناراضگی جتاتے ہوۓ کہا ہے کہ یوکرین کو کلسٹر بم نہیں ملنے چاہئیں امریکہ ان یورپی ملکوں کی طرف سے مخالفت کرنے کے باوجود اپنے فیصلے پر ڈٹا ہوا ہے اور نیٹو ملکوں میں آئی یہ دراڑ امریکہ کی پوزیشن کو کمزور کر سکتی ہے لتھوانیا میں ہونے والے نیٹو ملکوں کے سالانہ اجلاس سے پہلے نیٹو ملکوں کے درمیان یہ کشمکش بہت تشویشناک ہے اور امریکہ کیلیے نیٹو کی مخالفت اس لیے بھی پریشان کن ہے کیونکہ
جوبائیڈن جانتے ہیں کہ 2024 میں ہونے والے امریکہ میں عام انتخابات میں امریکی کانگریس اور ری پبلکن میں یوکرین کی مدد کے حوالے سے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں اس لیے اب امریکہ بھی اپنے اندرونی انتشار کو سنبھالنے کیلیے یوکرین کو اچانک مدد روک بھی سکتا ہے اور ان حالات میں یوکرین کو مدد اور نیٹو میں شامل کرنے جیسے معاملات سے امریکہ کے نیٹو کے کئی ملکوں سے حالات بگڑ سکتے ہیں لتھوانیا میں ہونے والے اجلاس سے قبل امریکہ نے فرانس اور جرمنی کے ساتھ سمجھوتہ روک دیا ہے امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ 11 اور 12 جولائی کو نیٹو کے تمام ممبر ملکوں کے رہنماؤں کے سامنے بلیو پرنٹ پیش کریں گے ۔
تبصرے