زیلینسکی کی کریمیا پر حملے کے پیچھے چھپی سازش ہوئی ناکام

کریمیا پر حملہ

نیوز ٹوڈے: یوکرین نے نیٹو ملکوں کے اکٹھ سے 24 گھنٹے پہلے کریمیا پر حملہ کر دیا ہے روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے یوکرین کے اس حملے کو ناکام بنا دیا ہے یوکرین نے کریمیا کو سٹورم شیڈو میزائل سے نشانہ بنایا زیلینسکی کی دو میزائلوں کو پنچھیر ڈیفینس سسٹم نے تباہ کر دیا اور باقی دو میزائلوں کو الیکٹران ایئر ڈیفینس سسٹم سے روک دیا گیا ہے روس کی جوابی کاروائی سے یہ بات سامنے آئی ہے کریمیا کی حفاظت کیلیے روس نے مضبوط قلعہ بندی کر رکھی ہے کریمیا پر روس کی مرضی کے بغیر کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا ۔

زیلینسکی نے حال ہی میں ایک نیوز چینل کو دیے گۓ انٹر ویو میں کہا ہے کہ اگر یوکرین نے کریمیا پر قبضہ کر لیا تو پیوٹن خود بخود ہی بات چیت کیلیے تیار ہو جائیں گے لیکن زیلینسکی کا یہ خواب ادھورا ہی رہ جاۓ گا کیونکہ روس نے جرمنی کی لمبی دوری تک مار کرنے والی ایک بھی میزائل نشانے تک نہ پہنچنے دی زیلینسکی کا کریمیا پر حملے کا مقصد یہ بھی تھا کہ کریمیا پر حملے کے جواب میں پیوٹن بھی جوابی حملہ کرے گا تو ایسے میں وہ نیٹو ملکوں سے زیادہ ہتھیار وں کا مطالبہ منوانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ان نیٹو ملکوں کا فیصلہ بھی بدل جاۓ گا جو یوکرین کو مزید ہتھیار نہیں دینا چاہتے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+