بھارت کے علاقے منڈی میں چار روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی

بھارت کے علاقے

نیوز ٹوڈے: بھارت کے علاقے منڈی میں پچھلے کئی دنوں سے جاری موسلا دھار بارش کی وجہ سے بیاس ندی میں پانی کی سطح اوسط سے کئی درجے بلند ہو چکی ہے جس سے پانی اور مٹی کا بہاؤ اب شروع ہو چکا ہے پانی کے ریلے کے سامنے گاڑیاں اور مکان تنکوں کی طرح بہتے دکھائی دے رہے ہیں پچھلے تین دنوں میں بھارت کے کئی علاقوں میں اتنی بارش ہوئی ہے کہ دریاۓ ستلج اور بیاس میں پانی کی سطح اتنی بلند ہو چکی ہے کہ پانی کئی جگہوں سے کناروں کو توڑ کر رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے کئی عمارتوں میں پانی داخل ہو گیا ہے ۔

دکانوں اور گھروں کا سامان پانی کے تیز ریلے میں ایسے بہنے لگا ہے جیسے کوئی ہلکی پھلکی چیزیں ہوں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پہاڑوں کے ملبے سے کئی گھر راکھ میں تبدیل ہو گۓ حفاظتی اقدامات کیلیے ان سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو کی 12 ٹیمیں کام پر لگا دی گئی ہیں منڈی سے ہی اس بارش اور طوفان کا دل دہلا دینے والا ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں پہاڑ کا ملبہ ایک مکان کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہوا تییزی سے پانی کے ساتھ بازار میں داخل ہو رہا ہے پہاڑوں کی مٹی اور سیلاب کے پانی نے کئی راستے اور سڑکیں بند کر دی ہیں رابطے منقطع ہو گۓ ہیں اور کئی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+