کراچی پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا

منگھو پیر تھانے کے باہر احتجاج

نیوز ٹوڈے: کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا جاں بحق ہونے والے جوان کے رشتہ داروں نے اس کی موت کا زمہ دار پولیس کو ٹھہراتے ہوۓ منگھو پیر تھانے کے باہر احتجاج کیا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام ہاشم تھا جو کہ منگھو پیر کا رہائشی تھا اور پچھلے پندرہ سال سے دوبئی میں مقیم تھا شادی کرنے کیلیے کراچی آیا تھا اور ایک ماہ پہلے ہی اس کی شادی ہوئی تھی ۔

ہاشم اور اس کے دوست کے موٹر سائیکل نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے ہاشم موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اور اس کا دوست زخمی ہو گیا ورثاکا کہنا ہے کہ پولیس والے گاڑی کے ٹائر پر بھی فائر کر سکتے تھے یا ان کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جا سکتی تھی ورثا اور رشتہ داروں کے احتجاج پر پولیس والوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نہیں تھے بلکہ کسٹم والوں نے ناکہ بندی کر رکھی تھی واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+