آن لائن قرض ایپ نے لی راولپنڈی کے مسعود کی جان

آن لائن ایپ

نیوز ٹوڈے: راولپنڈی کے علاقے سے ایک آن لائن ایپ سے قرض لینے والے مسعود نامی شخص نے آج خود کشی کر لی ان کی اہلیہ کے مطابق مسعود نے سود سے تنگ آ کر امنی جان لے لی ، گھر کا کرایہ اور بچوں کی فیس ادا کرنے کیلیے آن لائن ایپ بھروسہ سے 13 ہزار روپے قرض لیا تھا جس کے ایک ہفتہ بعد ہی ایپ والوں نے مسعود کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا اور صرف تین ہفتوں میں ہی قرض 13 ہزار سے بڑھ کر 50ہزار ہو گیا تھا مسعود کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ مسعود تیرہ ہزار کے بدلے 7 لاکھ سے 8 لاکھ روپے ادا کر چکے تھے ۔

لیکن ایپ والوں نے پیچھا نہ چھوڑا سود کی رقم ادا کرنے کیلیے انہوں نے مزید قرض لیا تھا لیکن پھر بھی ایپ والے دھمکیاں دیتے رہے کہ ہمارے پاس آپ کا ڈیٹا موجود ہے جس کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے ان دھمکیوں سے تنگ آکر آج مسعود نے خود کشی کر لی مقتول گھر کا جانشین اور دو بچوں کا باپ تھا مقتول کی اہلیہ نے مسعود کے قتل کا ذمہ دار بھروسہ ایپ والوں کو ٹھہراتے ہوۓ پولیس سے رجوع کیا ہے پولیس نے مقتول کے بھائی کی نگرانی میں مقدمہ درج کر کے کار وائی شروع کر دی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+