او آئی سی نے سویڈن معاملے پراقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے رجوع کر لیا
- 12, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: سویڈن میں عید کی نماز کے دوران مسجد کے باہر قرآن پاک کو جلانے پر پوری مسلم امت سخت رنجیدہ اور سویڈن حکومت پر تلملا اٹھی ہے تمام مسلمان ممالک میں سویڈن حکومت کے خلاف سخت ایکشن لیے گۓ مختلف ملکوں میں یوم تقدیس قرآن پاک منایا گیا اور بے حرمتی کرنے والوں کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس معاملے پر او آئی سی یعنی اسلامی ملکوں کی تعاون تنظیم کی جانب سے پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں چار گھنٹے تک بحث کی گئی ۔
اور او آئی سی کی جانب سے دائر کی گی درخواست پر ایچ سی آر میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور مذہبی منافرت کی مذمت پر زور دیا گیا ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو عدالت کے کٹہرے میں لانے پر بھی زور دیا گیا ہے اقوام متحدہ میں شامل ریاستوں میں اقلیتوں کی حفاظت اور مذہبی منافرت کی روک تھام کیلیے قوانین کی پابندی کروانے پر بھی زور دیا گیا ہے قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جنیوا میں مباحثے سے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ہم سب کو مل کر قرآن پاک کی بے حرمتی کو روکنا ہوگا کیونکہ یہ مسلمانوں کے جزبات اور عقیدے پر حملہ ہے ۔
تبصرے