روس نے ترکیہ کو بھی دشمن ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا

دشمن ملکوں کی فہرست

نیوز ٹوڈے: ترکیہ دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جس کے ہتھیار خانے میں امریکہ کے ایف 16 جنگی طیارے بھی موجود ہیں اور روس کا ایس 400 ڈیفینس میزائل سسٹم بھی موجود ہے جس نے جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کو بارکتار ڈرون سب سے پہلے دیے ہیں اور یوکرین کی سمندری تجارت کیلیے اڑیسہ بندرگاہ کھولنے پر روس کو منانے والا ملک بھی ہے ایک طرف ترکیہ نیٹو کا اہم ملک ہے تو دوسری طرف ترکیہ کے صدر سے روس کے صدر کے بہت اچھے تعلقات بھی ہیں لتھوانیا میں نیٹو سمِٹ سے پہلے ترکیہ نے روس کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہےترکیہ نے اپنے فائدے کیلیے سویڈن سے سودا کر لیا ہے اور تمام مخالفتوں کے باوجود سویڈن کو نیٹو میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے حالانکہ سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شامل ہونے پر ترکیہ سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا ۔

پہلے ترکیہ نے فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کی حامی بھر لی تھی جس کے بعد روس کی 1350 کلو میٹر لمبی سرحد پر نیٹو کی فوج آن پہنچی تھی روس کا غصہ ابھی فن لینڈ کی شمولیت پر ہی کم نہیں ہوا تھا کہ ترکیہ نے سویڈن کو بھی نیٹو میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ترکیہ نے اس فیصلے کے بدلے امریکہ اور نیٹو ملکوں کے سامنے چند شرائط بھی رکھی تھیں جن کو امریکہ نے فورًا مان لیا اور ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی منظوری دے دی جس پر روس کے صدر نے ترکیہ کو اپنے دشمن ملکوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے کیونکہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کا مطلب ہے بحیرہ بالٹک سے لے کر بیرنگ سمندر تک روس کی گھیرہ بندی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+