13 سالہ نعمان محسود کا بھارتی ایتھلیٹ کو شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم

بھارتی ایتھلیٹ کو شکست

 

نیوزٹوڈے: پاکستانی باصلاحیت نوجوان ایتھلیٹ نعمان محسود نے بھارتی ایتھلیٹ کومات دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا محسود نے صرف 30 سیکنڈز میں حیران کن 32 کیپ اپس حاصل کیے، اس سال کے شروع میں مقرر کردہ اسی ٹائم فریم میں ہمانشو کے 28 کیپ اپس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارشل آرٹس میں محسود کے غیر معمولی کارنامے کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے اور ای میل کے ذریعے اس کی تصدیق کی ہے۔ انٹرویوز میں، محسود نے اس کامیابی کو اپنی نوجوانی کی زندگی میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کو فخر اور دنیا بھر میں عزت دلانے کی خوائش کا اظہار کیا ہے۔

محسود نے حکومتی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی مدد سے وہ مارشل آرٹس کے شعبے میں مزید ترقی کر سکتے ہیں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+