پاکستانی کمپنی انڈس موٹر نے ٹویوٹا مصر کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا

انڈس موٹر کمپنی

نیوزٹوڈے: پاکستانی مینوفیکچر انڈس موٹر کمپنی نے مصر کی ٹویوٹا کمپنی کے ساتھ حال ہی میں ایک معاہدہ طے کیا ہے۔ پہلی بار پاکستانی انڈس موٹرز نے عالمی حد عبور کر لی ہے۔ اب یہ کمپنی، گلوبل چین کا حصہ بنتے مصر کی ٹویوٹا کو مصنوعات برآمد کرے گی۔ اس پر عمل درآمد کا کام اگلے ماہ کو کیا جائے گا۔ یہ پاکستان کی پہلی مینوفیکچر کمپنی ہے جس نے گلوبل سپلائی چین پر کام شروع کیا ہے۔

کمپنی کے سی ای او نے کہا ہے کہ یہ بہت ہی اعزاز کی بات ہی کہ یہ عالمی سرحدوں سے باہر ابھرے گی جو کہ پاکستان کی معشیت کے لیے بہت ہی مضبوط قدم ہے۔ ابھی کے لیے فی الحال کمپنی ، مصر کو ایک مخصوص حد تک گاڑیاں برٓمد کرے گی۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+