ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلیے بھیک لی ہے اور بھیک ملنے پر مٹھائیاں نہیں بانٹتے شہباز شریف

ڈالر قرض کی منظوری

نیوز ٹوڈے: پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی جانب سے تین ارب ڈالر قرض ملنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی1 ارب 20 کروڑ کی پہلی قسط فورًا جاری کر دی جاۓ گی باقی 1 ارب 80کروڑ ڈالر کی قسسطیں نومبر اور فروری میں جائزوں کے بعد دی جائیں گی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کریسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ ماضی میں قرض پالیسیسوں پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور اندرونی اور بیرونی ذخائر میں بھی کمی آئی ہے اب پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام پر سختی سے عمل کرنا ہو گا پالیسیوں پر عمل کرکے ہی عدم توازن کو کم کیا جا سکتا ہے

اب آئی ایم ایف کی جانب سے یہ نیا پروگرام پاکستان کیلیے میکرو اکنامک استحکام لانے کیلیے بہترین موقع ہے جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے اس کے علاوہ بینکنگ سسٹم کی سخت نگرانی اور اداروں کے کام میں بھی بہتری لانے کی ضرورت ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری پر کہا کہ یہ مٹھائیاں بانٹنے کا موقع نہیں ہے بلکہ ہم ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلیے بھیک مانگ رہے ہیں بھیک ملنے پر مٹھائیاں نہیں بانٹی جاتیں 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+