ستلج اور راوی میں بھارت کی طرف سے چھوڑے گۓ پانی سے شکر گڑھ اور گنڈا سنگھ والا کے کئی دیہات زیر آب آگۓ

دریاۓ ستلج اور راوی

نیوز ٹوڈے: بھارت کی طرف سے دریاۓ راوی اور ستلج میں ایک1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے پر پانی کا رخ جستر سے شاہدرہ لاہور کی طرف بڑھنے لگا ہے جس سے دریاۓ راوی کے کنارے شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے جھنگ میں بھی دریاۓ چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے دریا کے اطراف میں چالیس دیہاتوں میں 48 ہزار لوگ متاثر ہوۓ ہیں دریا کنارے کھیت اور رابطہ سڑکیں بھی زیر آب آ گئی ہیں دریا کنارے مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر کے کام کو سراہا بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دریاۓ ستلج میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے دریاۓ ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے گنڈہ سنگھ والا کے کئی دیہات بھی زیر آب آگۓ ان دیہاتوں کے شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+