اسرائیل بھی دینے لگا عمران خان پر ہونےوالے مظالم کی دہائی
- 13, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں اسرائیل نے پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کے حق میں بیان دیا ہےاور پاکستان کی نگران حکومت کے رویے پر تنقید کی جس پر وزیر اعظم بھڑک اٹھے انہوں نے اسرائیلی بیان پرغصے کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ فلسطین کے بےگناہ مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کرنے والا اسرائیل کیسے کہہ سکتا ہے کہ پاکستان مین ظلم ہو رہا ہے اسرائیل کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اسرائیل نے پی ٹی آئی چئر میں کے خلاف حکومتی رویے کو جابرانہ اور ظالمانہ کاروائی قرار دیا
جس پر وزیر اعظم آگ بگولہ ہوگۓانہوں نے کہا کہ اگر 9 مئی کا واقعہ اسرائیل میں ہوا ہوتا تو کیا وہ خاموش رہتا وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل کو اتنی ہی فکر ہے تو کیپیٹل ہل پر ہلہ بولنے والوں کو سزائیں دینے پر اسرائیل خاموش کیوں رہا اس وقت کیوں نہ کہا کہ یہ ظلم ہے اگر پاکستان میں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہو رہے ہیں تو اسرائیل کے پیٹ میں درد کیوں اٹھ رہا ہے شہبازز شریف امریکہ اور اسرائیل جیسے ملکوں کی طرف سے عمران خان کے حق میں بیان دینے پر سخت برہم ہو گۓ
تبصرے