پاکستان ریلوے کو شمسی توانائی پر چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے

نیوزٹوڈے: پاکستان ریلوے کا نیا اعلان، پاکستان کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے۔ ریلوے نیٹ ورک کو سولر انرجی پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے وزیر سعد رفیق نے ریلوے کا نظام شمسی توانائی سے چلانے کی ہدایت کی ہے۔ موہنجودڑو ایکسپریس کو 20 جولائی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریلوے کے سی ای او نے کہا کہ موہنجودڑو کی کامیابی کے بعد بولان ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ قدم پاکستان ریلوے کے مالی بوجھ کو ختم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس سے ایک طرف حکومت کا بوجھ ہلکا ہو گا تو دوسری طرف ماحول کو آلودگی سے بھی بچایا جا سکے گا۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+