الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے شاہ محمود قریشی

لیول پلیئنگ فیلڈ

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئ کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکشن میں لیول پلیئنگ فیلڈ ضروری ہے اسمبلیاں تحلیل کرنے میں پی ڈی ایم اور پی پی میں اختلافات ہیں پیپلز پارٹی 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کروانا چاہتی ہے جبکہ پی ڈی ایم نے 11 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے- وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل ڈی بیٹ پروگرام کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا ہےکہ آئندہ وزیر اعظم بلاول بھٹو بنیں گے انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو خوش کرنےکیلیے نہ اسمبلیوں کو تحلیل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کا کام التوا میں ڈالا جا سکتا ہے-

مولانا فضل الرحمٰن نے بھی نواز شریف کی دوبئی ملاقاتوں پر اعتراضات کا اظہار کر دیا اسی طرح دوسری جماعتیں گورنر خیبر پختونخواہ سے خوش نہیں ہیں ملک کے سیاسی انتشار کو سنبھالنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی ضرورت ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+