خیبر پختونخواہ میں زمین کے تنازعہ نے لی 13 افراد کی جان

زمین کے تنازعہ

نیوز ٹوڈے: خیبر پختون خواہ کے ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان پچھلے سات روز سے جھڑپیں جاری ہیں ان تنازعات اور فائرنگ کے نتیجے میں سات دنوں میں 13 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گۓ بگڑتے حالات پر قابو پانے کیلیے دونوں فریقین کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کی رو ایک سال کیلیے فائر بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے دونوں فریقین نے امن جرگے کے سامنے معاہدے پر دستخط کیے ہیں-

دونوں پارٹیوں سے مورچے خالی کروا کر وہاں پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے گۓ ہیں ضلع کرم کے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق سے 4 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا جاۓ گا اس معاہدے کے بعد کرم میں معمولات بحال ہونا شروع ہو گۓ ہیں-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+