زیلینسکی نے کی پیوٹن کے خدشات کی تصدیق لتھوانیا اجلاس میں

نیٹو ملکوں کے اجلاس

نیوز ٹوڈے : جنگ کے شروع سے ہی روس جن خدشات کی وجہ سے جنگ کو جائز قرار دینے کا دعوٰی کررہا تھا اب زیلینسکی نے بھی ان کو تسلیم کر لیا ہے یعنی اب زیلینسکی نے بھی ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کوجائز قرار دے دیا ہے- روس کو یہ خطرہ تھا کہ یوکرین نیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے اور اگر ایسا ہوگیا تو یہ روس کی سالمیت کیلیے خطرے سے کم نہیں ہو گا زیلینسکی نے اب لتھوانیا اجلاس میں جوبائیڈن سے اپیل کی ہے کہ اسے نیٹو میں شامل کر لیا جاۓ اور یہی بات بائیڈن کو سخت ناپسند ہے-

لتھوانیا میں نیٹو اجلاس میں شرکت کیلیے جہاز کی سیڑھیوں سے اترتے ہوۓ بائیڈن کے دماغ پر پیوٹن نہیں بلکہ زیلینسکی سوار تھے بائیڈن جانتے تھے کہ اس اجلاس میں زیلینسکی کی آمد نیٹو کیلیے بھاری پڑ سکتی ہے اور ایسا ہی ہوا ہے- زیلینسکی نے ایسا مطالبہ کر دیا جس کو ماننا نیٹو ملکوں کیلیے بہت مشکل ہے کیونکہ پیوٹن نے نیٹو ملکوں کو پہلے ہی دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر یوکرین کو نیٹو میں شامل کیا گیا تو یہ جنگ روس اور یوکرین کی نہیں بلکہ روس اور نیٹو کی جنگ میں بدل جاۓ گی زیلینسکی کی بار بار اپیل کے باوجود نیٹو ملکوں کی طرف سے ہاں یا نہیں کوئی جواب نہیں آیا بلکہ زیلینسکی کے مطالبے پر نیٹو کنفیوز ہو گیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+