امریکہ اور برطانیہ یوکرین کو تباہ کر نے کے بعد اب اس سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں
- 14, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ جتنی طویل ہوتی جا رہی ہے یورپی ملک اور امریکہ اب یوکرین کی مدد سے اکتانا شروع ہو گۓ ہیں کیونکہ ان کے ہتھیار خانے خالی ہو رہے ہیں لیکن زیلینسکی اب بھی ہاتھ پھیلاۓ ہوۓ ہیں زیلینسکی کی مدد کی اپیل پر برطانیہ بھڑک اٹھا ہے- برطانیہ کے وزیر خارجہ بین ویلس نے کہا ہے کہ نیٹو ہتھیاروں کا ایمازون نہیں ہے اب تک جتنے ہتھیار دے چکے ہیں ان پر احسان مانو اور مزید ہتھیاروں کی امید مت رکھو برطانوی وزیر خارجہ کے اس بیان پر زیلینسکی نے کہا ہے کہ اگر آپ ہمیں روز ہتھیار دیتے ہیں تو ہم بھی آپ کی خواہش کے مطابق ان ہتھیاروں کا استعمال روس کے خلاف کر رہے ہیں-
دراصل لتھوانیا سے واپس آ کر زیلینسکی نے اپنے دل کی بھڑاس نکالی ہے کیونکہ نہ تو انہیں ہتھیار ملے اور نہ ہی نیٹو کی رکنیت جس پر زیلینسکی نے اگلا بیان دیا ہے کہ ہمیں نیٹو کی میٹنگ میں جا کر فائدہ تو ہوا ہے- لیکن مزہ تب آتا اگر نیٹو ہمیں بھی خود میں شامل کر لیتا زیلینسکی کے اس بیان پر امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ بار بار کی شکایت کر کے آپ ناشکری کر رہے ہیں بلکہ آپ کو اس جنگ میں نیٹو کی مدد پر اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے برطانیہ اور امریکہ کے ان بیانات سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ یوکرین کو تباہ کرکے اب اس سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں-
تبصرے