ایران نے دیا ڈالر کو دھچکا ایران کا عراق کے ساتھ ریال میں تجارت کا اعلان

ریال میں تجارت

نیوز ٹوڈے: عراق کے بارڈر پر موجود کردش پارٹی ا یران اور عراق کے درمیان وجہ تنازعہ بنی ہوئی ہے کردش لڑاکے عراق کے بارڈر سے ایران کے خلاف کاروائیاں کرتے رہتے ہیں ایران ان کردش لڑاکوں کو کچلنے کی کوشش کرتا رہتا ہے- اب بھی ایران نے عراقی صدر اور عراقی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ستمبر تک عراقی حکومت نے کردش لڑاکوں سے ہتھیار لے کر انہیں بارڈر سے نہ ہٹایا تو ایران ان پر حملہ کر دے گا ایران اور عراق کے حالات پچھلے کچھ عرصے سے بہتر ہو چکے تھے لیکن اب حالات ایک مرتبہ پھر خراب ہو رہے ہیں-

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی افریقی ملکوں کے دورے پر پہنچے ہوۓ ہیں کینیا میں دورے کے دوران انہوں نے کینیا کے ساتھ پانچ بڑے معاہدے کیے کینیا کے بعد ابراہیم رئیسی یوگنڈا پہنچے یوگنڈا میں ان کا خوب استقبال کیا گیااور اور ایران اور یوگنڈا نے بھی میڈیسن، کلچر اور ٹیکنالوجی جیسے کئی اہم معاملات پر سمجھوتہ کیا ہے- ایران کو اب امریکہ اسرائیل یا کسی بھی ملک کا کوئی خوف نہیں ہے بلکہ ایران اور عراق کے درمیان پہلے ڈالر کرنسی کا استعمال کیا جاتا تھا اور اب ایران نے عراق کے ساتھ ایران کی کرنسی یعنی ریال میں تجارت کا اعلان کر دیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+