سونا فی تولہ 2 لاکھ 8 ہزار روپے تک جا پہنچا
- 14, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک دن میں چار ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہی قیمت دو لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی۔ اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3429 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف کے اعلان کے بعد پاکستان کے سٹاک، ڈالر اور گولڈ مارکیٹ میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی اصل قیمت میں تیرہ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 1959 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھے گی۔
عائشہ ظفر
تبصرے