اگلے پانچ سال کے لیے اگر ہماری حکومت آئی توپچاس لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف

نیوزٹوڈے: شہباز شریف نے حال ہی میں ایک لاکھ بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ کے پی کے میں بھی ہونہار بچوں کو ان کی قابلیت کی بنیاد پر لیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت رہی تو پانچ سالوں میں پچاس لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے۔ شہباز شریف نے پہلے اپنے صوبے میں اپنی حکومت کے دوران کئی بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے اور اب وہ نوجوانوں کو کاروبار کے لیے قرضے بھی دے رہے ہیں۔

اپنی ایک اور کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ خدا جانتا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لینا کتنا مشکل کام ہے، یہ ایک بھیک ہے جس میں مٹھائیاں نہیں بانٹی جاتیں۔ ۔ اور یہ قرضہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے مانگا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ سیاست کو قربان کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کو بچانے کے لیے ، اپنی سیاسی کمائی قربان کر دوں گا اور ہر وہ قدم اٹھاوں گا جو اس ملک کو بچا سکے۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+