حکومت پاکستان نے دیا عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا

 

    نیوز ٹوڈے : عالمی مالیاتی فنڈز کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوۓ حکومت پاکستان نے عوام پر بجلی گرا دی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں چار روپے چھیانوے پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کی منظوری نیپرا نے دے دی ہےاس بات کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی کہ کیا بجلی کی قیمت میں اضافہ مرحلہ وار کیا جاے گا یا ایک دم ہی فی یونٹ بجلی کی قیمت تقریبًا تیس روپے ہو جاۓ گی اور صارفین پر 5 سو ارب روپے کا اضافی بوجھ بڑھ جاۓ گا سیلز ٹیکس کے بعد بجلی  فی یونٹ کی قیمت 35 روپے 14 پیسے ہو جاۓ گی ۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ آٹے اور چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ملک کے کئی علاقوں میں آٹے کا بحران ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگا ہے کراچی میں بیس کلو آٹے کی قیمت 3200 اور اسلام آباد میں 3066روپے ہو گئی ہے اسی طرح فی کلو چینی کی قیمت 150 روپے ہو چکی ہے ادارہ شماریات کی دستاویزات میں بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی کا اعتراف کر لیا گیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+